پی آئی ڈی کی عمارت میں آگ لگنےسے3 افراد زخمی،لاکھوں کانقصان،ریکارڈ محفوظ

Oct 24, 2018
  [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/PID-FIRE-ISB-1400-UPD-24-10.mp4"][/video]

پی آئی ڈی کی 5 منزلہ عمارت میں آگ پر 2 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کےبعد درجنوں افراد متاثرہ عمارت میں پھنس گئے جنھیں سیڑھیوں کے ذریعے باہر نکالا گیا۔

اسلام آباد میں پی آئی ڈی کی عمارت میں دوپہر تقریبا ایک بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ عمارت میں آگ تیسری منزل پر لگی اور آگ نے عمارت کی اوپری منزلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس سے تقریبا پوری عمارت متاثرہوئی۔ آگ بجھانے کا عمل فوری طور پر شروع کردیاگیا اور عمارت سے لوگوں کو سیڑھیوں کے ذریعے باہر نکالنے کا عمل تقریبا 90 منٹ تک جاری  رہا۔ 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی اور معاملے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی بنادی گئی ہے۔

آگ لگنےکےبعد دھوئیں کے سیاہ بادل دور دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ جس وقت عمارت میں آگ لگی،بڑی تعداد میں لوگ اندر موجود تھے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایاکہ پی آئی دی کا ریکارڈ اور آرکائیو محفوظ ہے۔

islamabad fire

PID Fire

Tabool ads will show in this div