سندھ اور بلوچستان میں غیرت کے نام پر 2 خواتین قتل

سندھ کے شہر جیکب آباد اور بلوچستان کے شہر اوستہ محمد میں دوالگ واقعات میں غیرت کے نام پر 2 خواتین کو قتل کر دیا گیا جب کہ جیکب آباد میں بھتیجی کے ساتھ سیاہ کاری کا الزام سننے کے بعد چچا نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

 

جیکب آباد کے تھانہ دوداپور کے نواحی گاؤں  پیرل بروھی میں ملزم گل محمد بروھی نے اپنی غیر شادی شدہ چچا زاد بہن کو اپنے ہی دوسرے چچا سے کاروکاری کا الزام لگا کر گولیاں مار کر قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا، دوسری جانب لڑکی کے چچا گل حسن بروھی نے اپنے اوپر کاروکاری کا الزام سن کر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی،جب کہ  پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف دیہاتوں میں چھاپے مار کارروائیاں کر رہی ہے۔

 

دوسری جانب بلوچستان کے شہر اوستہ محمد  میں غیرت کے نام پر دیور نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد کے گوٹھ سلیم جمالی میں ملزم غلام حسین نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بھابھی کو قتل کردیا،اطلاع ملنے پر صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اسپتال پہنچایا گیا ،جبکہ ملزم غلام حسین جت کوگرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

Honer Killing

2 women killed

honer killing in sindh and balochistan

Tabool ads will show in this div