کوئٹہ میں نجی اسکول پر فائرنگ،4 طلبہ زخمی

Oct 24, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/Firing-On-School-Qta-Pkg-24-10.mp4"][/video]

کوئٹہ کے وسطی علاقے کلی شابو میں نامعلوم افراد نے نجی اسکول پر فائرنگ کردی،چار طلبہ زخمی ہوگئے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے اسکول میں داخل ہونے کی کوشش کی،دروازے کھولنے کے لئے ملزمان نے  فائرنگ کی۔

 

چاروں زخمی تیسری اور چوتھی کلاس کے طلبہ تھے،جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمی طلبہ کو ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دروازہ اندر سے تالہ ہونے کی وجہ سے حملہ آور اسکول میں داخل نہ ہوسکے جس پر انہوں نے باہر سے ہی فائرنگ کی، جس سےگولیاں گیٹ کے قریب کھیلنے والے طلبہ کو لگیں۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ٹی ٹی پستول کا استعمال کیا گیا ،اب تک کی تحقیقات میں پولیس حملے کی وجوہات سے متعلق کسی نتیجے پر نہیں پہنچی۔

 

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کلی شابومیں نجی سکول میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے،انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو فائرنگ میں زخمی ہونے والے بچوں کوفوری طور پر طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کہٹرے میں لایا جائے۔

Tabool ads will show in this div