ن لیگ پارٹی تو نہیں، باپ بیٹے کی پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی ہے، فیاض الحسن

پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہےکہ ن لیگ پارٹی تو نہیں، باپ بیٹے کی پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی ہے۔

لاہورمیں وزیر اطلاعات نے پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کرتےہوئے بتایاکہ  اسمبلی ہنگامے پر 12 ارکان کی کمیٹی بنا دی گئی ہے، حمزہ شہباز پارلیمانی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے کمیٹی کا حصہ بنیں۔ انھوں نے کہاکہ حمزہ شہباز کمیٹی میں آنے سے متعلق والد سے مشورہ کرلیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے طنزیہ کہاکہ ن لیگ پارٹی تونہیں، باپ بیٹے کی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔ ن لیگ والے اجلاس میں نہیں آتے لیکن حاضریاں  لگا رہے ہیں۔ فیاض چوہان نے کہاکہ حمزہ شہباز جوویڈیوکل دکھا رہے تھے وہ جعلی تھی،پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ سب کی آنکھوں کے سامنے ہوا،سب نے دیکھا کہ حمزہ شہباز ہلہ شیری دے رہے تھے،ایسی غنڈہ گردی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

 

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی،لیگی اراکین کےداخلےپرپابندی کیخلاف بجٹ اجلاس سےقبل احتجاج

PTI

PML N

fayyaz ul hasan chouhan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div