پاکستان اور کینگروز کے درمیان پہلا ٹی20میچ آج

Oct 24, 2018

پاکستان اور آسٹريليا کے درميان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میدان آج سج رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔

قبل ازیں ابو ظہبی میں ٹرافی کی رونمائی ہوئی، جہاں کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ٹیم جیت کے لئے تیار ہے، اس موقع پر اسپاٹ فکسنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سرفراز کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو پتا ہے کہ ان کیلئے کیا راستہ ٹھیک اور غلط ہے۔

 

پہلے میچ میں شعیب ملک ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے۔ مختصر فارمیٹ کی اس سیریز میں فخرزمان اور آصف علی پاکستان کے اہم ہتھیار ہونگے، جب کہ میکسویل، ڈارسی شارٹ اور فنچ سے آسٹریلیا کو امیدیں ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں پاکستان نے 10 اور آسٹریلیا نے 7 میں کامیابی حاصل کی ہیں، جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔

 

آسٹریلیا کیخلاف ممکنہ فائنل الیون میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، بابراعظم، محمدحفیظ، حسین طلعت، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

T20

PakvsAus