پشاور : پشتو گلوکار گل ناز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اسٹاف رپورٹ
پشاور : پشاور ميں افغان گلوگارہ گل ناز عرف مسکان کو فائرنگ کرکے قتل کرديا گيا۔
پشاور کے علاقے گلبرگ میں مقیم گلناز عرف مسکان کو گزشتہ رات گھر میں گھس کر گولیاں ماری گئیں، جو آج اسپتال ميں دم توڑ گئی۔
پوليس کے مطابق گلوکارہ کو سابق شوہر ارشد نے قتل کيا، گل ناز نے گھريلو وجوہات کی بناء پر ارشد سے طلاق لے لی تھی۔ سماء