شعیب ملک آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعيب ملک آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا پہلا ٹي ٹوئنٹي میچ نہيں کھيليں گے۔


کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ميچ جیتنے سے چيزيں بہتر ہو جاتي ہيں اور کوئي دباؤ نہيں، ٹي 20 سيريز کيلئے تيار ہيں اور ٹيم اچھا پرفارم کرے گي۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

اسپاٹ فکسنگ معاملے پر پاکستانی کپتان نے کہا کہ کھلاڑی اچھا اور برا جانتے ہیں، پی سی بی اپنی ذمے داری ادا کرتا ہے۔

آسٹریلیا کیخلاف ممکنہ فائنل اليون ميں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، بابراعظم، محمدحفيظ، حسين طلعت، آصف علي، عماد وسيم، شاداب خان، حسن علي، فہيم اشرف اور شاہين آفريدي شامل ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹي ٹوئنٹی میچ بدھ 24 اکتوبر کو ابوظبي ميں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سترہ میچز میں نو پاکستان اور سات آسٹریلیا نے جیتے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔

t20 match

Tabool ads will show in this div