ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان نے اومان کو شکست دیدی

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرلی اور میزبان اومان کو ایک کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے دی۔
مسقط میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ قومی ٹیم نے ایک دو نہیں پورے آٹھ گولز داغے۔
علیم بلال نے ہیٹ ٹرک اسکور کی ۔ عرفان جونیئر، عماد بٹ، محمد عرفان، ابوبکر محمود اور محمد عتیق نے ایک ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔