اقوام متحدہ نے فرانس میں نقاب پر پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس میں نقاب پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین پر نظر ثانی کی جائے۔
انسانی حقوق کمیٹی نے فرانسیسی حکومت کو دو مسلمان خواتین کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔
کمیٹی کے مطابق فرانس پابندی کا قانونی جواز پیش نہیں کرسکا، اسلئے پابندي انساني حقوق کي خلاف ورزي اور فرانسيسي اقدام غير قانوني ہے۔
انسانی حقوق کمیٹی کی جانب سے نقاب پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیے جانے پر فرانسیسی حکام نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔