اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتیں کم،سرمایہ کاروں کے100 ارب روپے ڈوب گئے

Oct 23, 2018

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ساڑے چھ سوسے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔شئیرز کی قیمتیں کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے سو ارب روپے ڈوب گئے ۔ انٹربینک میں ڈالر 133 روپے 92 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شئیرز کی فروخت کے باعث مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 650 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 37 ہزار سات سو کی سطح سے بھی نیچے آگیا ۔ ایک دن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1اعشاریہ 6 فیصد کمی کے باعث  شئیرز کی قیمتیں کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے سو ارب روپے ڈوب گئے۔

معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام پر مورگن اسٹینلے کے پاکستانی شئیرز کی لسٹ کا جائزہ اجلاس ہوگا جس میں لسٹ پر کمی کے خدشا ت پر سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں ۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے اضافے سے 133 روپے 92 پیسےجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے سستا ہوکر 134 روپے 30 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

PSX

FOREX Rates

Dollar rates

Tabool ads will show in this div