پشاور: تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے شوہر پر فائرنگ کردی

خاتون تحریک انصاف کی جانب سے ٹاؤن کونسل کی رکن ہے

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ فقیر آباد میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے فائرنگ کرکے اپنے شوہر کو زخمی کردیا۔ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خاتون تحریک انصاف کی جانب سے ٹاؤن کونسل کی رکن ہے۔

گزشتہ روز فقیر آباد تھانے کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں سید محمد طارق خان نامی شہری زخمی ہوگیا۔ زخمی نے اسپتال میں پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو ناچاقی پر اُس کی اہلیہ ناراض ہوکر گلبہار کے علاقہ میں اپنے میکے گئی ہوئی تھی۔

 گزشتہ روز وہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اُس کی اہلیہ نازک بی بی اپنے رشتہ دار احمد ولد مسعود کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر اگئی اور اُس کے ساتھ تکرار شروع کردی اور پستول سے اُس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

 ملزمہ اپنے ساتھی سمیت فرار ہوگئی جبکہ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں پی ٹی آئی نمائندوں کا اسکول انتظامیہ پر تشدد

 

پولیس کا کہنا ہے ملزمہ تحریک انصاف کی سرگرم کارکن اور ٹاؤن کونسل کی رکن ہے۔ اس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے بلدیاتی نمائندوں نے پشاور میں ایک اسکول کے عملہ پر تشدد کیا تھا۔ پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء کی رشتہ لڑکی میٹرک امتحان میں فیل ہوگئی تھی جس کا غصہ انہوں نے اسکول انتظامیہ پر نکالا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما اسکول عملہ پر تشدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسکول میں گھس کر چوکیدارکو تشدد کا نشانہ بنایا اور اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی کی۔

PTI

WIFE

HUSBAND

Tabool ads will show in this div