میرا نے بچی کیلئے دعائے صحت کی اپیل کردی
اداکارہ میرا ذاتی زندگی میں آنے والے اتارچڑھاؤ کے باعث آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ان کی دلچسپ ٹویٹس کا مداحوں کو انتظار رہتا ہے لیکن اس بارمیرا نے اپنی بھانجی کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
اداکارہ نے گزشتہ روزلاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج اپنی بھانجی آئرہ زہرہ کی تصاویر شئیر کیں اور بتایا کہ وہ سینے کے انفیکشن میں مبتلا ہے ، 4 ماہ کی ننھی بچی کی روتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شئیرکی گئی ہے جسے دیکھ کر یقیننا سب نے آئرہ کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہوگی۔
My baby My baby niece #Ayra zahra is suffering from chest infection she is just 4 months. Pray for her. #MinahilAhsan #Shafqatzahrabukhari my baby pic.twitter.com/qbOlhRE6Jv
— #QueenOfPakistanMeeraJee (@TheMeeraJee) October 22, 2018
تصاویرمیں میرا اور ان کی والدہ شفقت زہرہ بھی موجود ہیں، اسپتال کا عملہ تو جانفشانی سے بچی کے علاج کے اقدامات کر رہا ہے لیکن بچی کی نانی کمال اطمینان کے ساتھ تصویر کیلئے پوز دے رہی ہیں۔
My baby niece #Ayrazahra is suffering from chest infection she is just 4 months. Pray for her. #MinahilAhsan #Shafqatzahrabukhari Admitted in national hospital. pic.twitter.com/MFIZF1o1y9
— #QueenOfPakistanMeeraJee (@TheMeeraJee) October 22, 2018
عقب میں کھڑی خالہ یعنی میرا کے چہرے پر بھی واضح پریشانی دیکھی جا سکتی ہے۔
Keep praying for her good health #ayrazahra pic.twitter.com/k4RgXwXKB0
— #QueenOfPakistanMeeraJee (@TheMeeraJee) October 22, 2018
میرا نے ایک اور ٹویٹ میں ننھی پری کیلئے دعائے صحت جاری رکھنے کی درخواست کی ہے اور ہماری یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ننھی آئرہ کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔