شاہد آفریدی کا وزیراعظم عمران خان کے حق میں بیان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ پچاس دنوں میں وزیراعظم عمران خان کیلئے رائے قائم کرنا صحیح نہیں ہے۔


شاہد آفریدی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پچاس دنوں میں رائے قائم کرنے کے بجائے وزیراعظم عمران خان کو کم ازکم چھ مہینوں کا وقت دینا چاہئیے۔

شاہد آفريدي نے کہا کہ وزراء اپوزیشن سے بحث مباحثوں کے بجائے کارکردگی پر توجہ دے اور بیوروکریسی پاکستان کی بہتری کے لیےعمران خان کو سپورٹ کرے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بحیثیت کپتان پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

IMRAN KHAN

pti govt

Tabool ads will show in this div