یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کااحتجاج

اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاجاً ڈی چوک پر دھرنا دے دیا، پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق یقین دہانیاں کرانے پہنچے تو مظاہرین بھی ڈٹ گئے کہا دعوے نہیں نوٹیفکیشن چاہیئے۔

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کے ہزاروں ملازمین نے تبدیلی سرکارکیخلاف شدید احتجاج کیا، ادارے کی نجکاری روکنے، بقایاجات کی ادائیگی، ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبے پر مرد و خواتین سب ہم آواز ہوگئے ۔

مظاہرین نے پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو راہوں میں خار دار تار بچھا دیئے گئے، لیڈی پولیس سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ۔

مظاہرین سے بات کرنے کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق پہنچ گئے، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تمام کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین مستقل کیا جائے گا ہماری حکومت کسی کے روزگار پر لات نہیں ماریں گے ۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا تبدیلی سرکاری کے تسلی دلاسوں پر وہ دھرنا ختم کرنے والے نہیں، جب تک حکومت مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا ۔

 

D CHOWK

utility store

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div