کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ

Oct 23, 2018

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ 38 ہزار 345 کی سطح پر بند ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر سترہ پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہوگیا، جبکہ فی تولہ سونا اکسٹھ ہزار پانچ سو روپے پر برقرار رہا۔


کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 352 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 783 کی بلند سطح تک ریکارڈ کیا گیا جو بعد میں 84 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 345 کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مزید مہنگا ہو کر 133 روپے 89 پیسے پر بند ہوا اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 134 روپے 80 پیسے پر فروخت ہونے لگا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کو وزیر خزانہ کا اسٹاک مارکیٹ اور صنعت کاروں سے ملاقات میں مالی مشکلات پر آئی ایم ایف کے پاس آخری بار جانے اور مسائل جلد بہتر ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

Tabool ads will show in this div