ڈیرہ غازی خان، زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی

زخمیوں میں 4 مزدور اور مالک مکان شامل ہیں

ڈیرہ غازی خان میں زیرتعمیر مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 مزدور اور مالک مکان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زیرتعمیرمکان کی چھت  گرنے کا واقعہ ڈیرہ غازی خان کے علاقہ بلاک ایف میں پیش آیا جہاں چھت پر زیادہ وزن ڈالنے سے مکان  کی چھت اور دیواریں مہندم ہوگئیں۔

عمارت میں کام کرنے والے چار مزدور اور مالک مکان ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 واقعہ کی اطلاع ملنے پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر مہر مظہر اقبال اور دیگر اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی کی نگرانی کی۔

COLLAPSED

Tabool ads will show in this div