ایان علی کی مسلسل عدم حاضری،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Oct 22, 2018

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی بیماری کے باعث ایک بار پھر پیش نہ ہوسکیں، جس پر عدالت نے مسلسل 33 سماعت سے غیر حاضر ہونے پر ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

پیر کے روز راول پنڈی کی کسٹم عدالت کے جج کی تعطیلات کے باعث ڈیوٹی جج راجہ غضنفر نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی بیمار ہیں اور علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔

 

کسٹم پراسیکیوٹر امین فیروز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہمیشہ بہانے بناتے ہیں، عدالت کا وقت ضائع کرتے ہیں، اتنا عرصہ گزر گیا اور ملزمہ کو جان بوجھ کر پیش نہیں کیا جارہا۔

 

لطیف کھوسہ کے معاون وکیل نے بیماری کی درخواست دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ایان علی بیمار ہیں، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر ماڈل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

 

عدالت نے ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایان علی کے دو مرتبہ قابل ضمانت اور ایک مرتبہ 6 اکتوبر کو ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

 

واضح رہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر بیرون ملک جانے کے بعد ماڈل آیان علی مسلسل عدالت سے غیر حاضر ہیں۔ ایان علی کو پانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں مارچ 2015 میں بینظیر بھٹو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ZARDARI

currency smuggling case

custom inspector

Tabool ads will show in this div