تازہ ترین

ضمنی انتخابات : پی ٹی آئی کو این اے 247 میں واضح برتری جبکہ پی کے 71 پر شکست کا سامنا

Oct 21, 2018

خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 71 اور کراچی کی دو نشستوں این اے 247 اور پی ایس 111 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج بھی موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

کراچی کے این اے 247 میں آر ٹی ایس کے ذریعے الیکشن کمیشن کو240 میں سے 230  پولنگ اسٹشيشنز کے نتائج موصول ہوئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے آفتاب صدیقی31,026 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، ايم کيوايم کے صادق افتخار13,528 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے قیصر نظامانی نے10,402  ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

پی ایس 111کراچی، 61 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے شہزاد قریشی8791 ووٹ لے کرپہلے نمبر پرپیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ3733ووٹ لےکردوسرے اور متحدہ قومی مومنٹ کے جہانزیب مغل1388 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیے: کراچی کی 2 اور خیبرپختونخوا کی 1 نشست پر ضمنی انتخاب 

واضح رہے کہ کراچی میں صدر مملکت عارف علوی اور گورنر عمران اسماعیل کی چھوڑی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوا، قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 247 ڈیفنس، کلفٹن، اولڈ سٹی ایریا اور پنجاب کالونی سمیت مختلف علاقوں پر مشتمل ہے، جب کہ صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی ایس 111 بھی اسی حلقے کی حدود میں محدود ہے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 247 پر 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، ان میں پی ٹی آئی کی جانب سے آفتاب حسین صدیقی، پیپلز پارٹی کی جانب سے معروف اداکار قیصر نظامانی، پاکستان سنی تحریک کے علی نواب اور ایم کیو ایم کی جانب سے صادق افتخار کو میدان میں اتارا گیا تھا۔ اسی نشست کیلئے پی ایس پی کی جانب سے بھی ڈپٹی مئیرکراچی ارشد وہرہ کو کھڑا کیا گیا ہے۔

تاہم صوبائی اسمبلی سندھ کی نشست پی ایس 111 کیلئے 15 امیدوار میدان میں ہیں، ان میں پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ اورایم کیوایم کے جہانزیب مغل اور سماجی کارکن جبران ناصر آزاد حیثیت سے شامل تھے۔

حلقہ پی کے 71 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

پشاور کے حلقہ پی کے 71 پشاور کے غيرحتمي غيرسرکاري نتائج کے مطابق پی ٹی آئی شاہ فرمان کی جیتی ہوئی نشست ضمنی انتخاب میں گنوابیٹھی اور اے اين پي کے اميدوار صلاح الدين نے ميدان مار ليا۔

اےاین پی کے صلاح الدین11416ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، اےاین پی نے1403ووٹوں کی برتری سےفتح حاصل کی، اس موقع پر اے این پی کے فاتح اميدوار صلاح الدين کا کہنا تھا کہ اتحاديوں اور عوام کا شکر گزار ہوں۔

پشاور کے حلقہ پی کے 71 میں تمام پولنگ اسٹیشنزکے غيرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے صلاح الدین 11416 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے ذوالفقار خان 10004ووٹ لےکردوسرے نمبر پر اور پی ٹی آئی کےناراض رہنماءدلدارخان آزادحیثیت میں5409ووٹ لئے ۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں پی کے 71 کی نشست گورنر شاہ فرمان نے خالی کی تھی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار ذوالفقار اور اے این پی کے صلاح الدین کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے۔ اے این پی کے امیدوار صلاح الدین کو دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے، دونوں جماعتیں اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں ۔

PTI

Peshawar By elections

election result

unofficial results

PS-111

NA247

karachi By Elections

PK 71

Tabool ads will show in this div