ملک میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ معلوم نہیں، صدرِ پاکستان

 

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ضمنی انتخاب میں این اے 247 کی نشست پر ووٹ کاسٹ کردیا۔ ان کا کہناتھاکہ اپنی پسندیدہ جماعت کو ووٹ دیاہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ مہنگائی بڑھنے کی وجہ معلوم نہیں۔

ڈیفنس میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اپنے پسندیدہ شخص اور پسند کی جماعت کو ووٹ دیا ہے تاہم اس کا نام نہیں بتاسکتا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہت کم ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ ضمنی انتخاب میں ایسا ہوتا ہے۔ انھوں نے حلقے کے ووٹرز سے مطالبہ کیا کہ جس جماعت کو ووٹ دینا ہے، گھر سے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالنے آئیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ گھر سے نکلو اور ووٹ دو۔

مہنگائی بڑھنے سے متعلق ان سے جب سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ مہنگائی کس کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، مجھے معلوم نہیں ۔ 15 دن یا ایک مہینے میں مہنگائی کیسے بڑھ سکتی  ہے۔

by polls

ARIF ALVI

by elections

NA 247

Tabool ads will show in this div