حالات خراب ہوئے تو ہر آپشن پر غور کریں گے، گورنر خیبرپختونخواہ
اسٹاف رپورٹر
پشاور: گورنرخیبرپختونخوانجینئرشوکت اللہ نےکہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات سے انکارنہیں مگرحالات خراب ہوئے توہرآپشن پرغورکریں گے۔
گورنرہاؤس پشاورمیں فاٹابوائزسکاؤٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس وقت کہیں بھی فوجی آپریشن نہیں کیا جارہا لیکن اگرحالات بگڑے توہرآپشن پرغورکیا جاسکتا ہے اورآئین وقانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف سب کومل بیٹھنا ہوگا ۔ جبکہ قبائل کوبھی اپنی ذمہ داریاں خود پوری کرنا ہوں گی۔ سماء
پر
Saudi Arabia
sargodha
public
protect
solution
تبولا
Tabool ads will show in this div