افغان پریمیئر لیگ کا فائنل آج اتوار کو کھیلا جائے گا

Oct 21, 2018

افغانستان پریمیئر لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں کابل زوانن نے پکتیا پینتھرز کو90 رنز سے ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، لیگ کا فائنل آج 21 اکتوبر کو بلخ لیجنڈز اور کابل زوانن کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں کابل زوانن نے پہلے بیٹنگ کی، کولن انگرم نے 44 رنز اسکور کیے۔ راشد خان نے نچلے نمبروں پر عمدہ کھیلتے ہوئے 3چھکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 35 رنز بنائے، ایونز نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، کابل زوانن نے 9 وکٹ پر 192 رنز اسکور کیے۔

شاہد آفریدی، ضیا الرحمان اور اُڈانا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں پکتیا پینتھرز کے بیٹسمینوں نے انتہائی ناقص کارکردگی دکھائی، تاہم لیگی میں شامل سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی 27 رنز بناکر نمایاں رہے، پکتیا پینتھرز کی ٹیم صرف 102 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

راشد خان نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی جوہر دکھائے اور 20رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

CHRIS GAYLE

Afghan Premier League

Tabool ads will show in this div