افغانستان میں انتخابات کے دوران دھماکے، درجنوں افراد ہلاک

 

افغانستان ميں پارليمانی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹيشنز پر دھماکوں ميں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے، ووٹنگ تاخير کا شکار رہی، پولنگ کا عمل کل بھی جاری رہے گا، غزنی اور قندھار میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔

دوبار التوا کے بعد افغانستان ميں پارليمانی انتخابات کیلئے آج (ہفتہ کو) پولنگ ہوئی، اس دوران پولنگ اسٹيشنز پر بم دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے، پرتشدد واقعات کے بعد غزنی اور قندھار میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔

اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران افغانستان میں 10 اميدوار قتل کئے جاچکے ہيں، کئی حلقوں ميں ووٹنگ مؤخر ہوئی، ايک تہائی پولنگ اسٹيشنز سکيورٹی خدشات کے سبب بند رہے۔

قندھارميں پوليس چيف کی ہلاکت کے بعد پولنگ ايک ہفتہ مؤخر کی جاچکی ہے، پولنگ کیلئے 70 ہزار اہلکار سیکيورٹی پر مامور ہيں۔ پولنگ کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہے گا، ڈھائی ہزار اميدوار ميدان ميں ہيں، 250 نشستوں پر خواتين بھی مد مقابل ہيں۔

ELECTION

TALIBAN

POLLING

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div