کراچی کا میگا منصوبہ تاخیر کا شکار،شہریوں کومشکلات

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/GREEN-LINE-WORK-KHI-PKG-20-10.mp4"][/video]

کراچی کا گرين لائن منصوبہ دو سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے بعد بھي مکمل نہ ہوسکا۔ اب یہ منصوبہ اگلے سال کے وسط میں مکمل ہوگا۔

کراچی کے میگا منصوبوں میں  گرين لائن منصوبہ شامل ہے جو 2سال بعد بھي نامکمل ہے۔ یہ منصوبہ مارچ 2016ميں شروع ہوا تاہم تاخیر کی وجہ سے شہریوں کا برا حال ہے۔

سرجاني سے ٹاور تک سفر کرنے والے مشکلات کا شکار ہیں۔ گرين لائن منصوبہ اب جون 2019 میں مکمل ہوگا۔منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ایم اے جناح روڈ کا ایک حصہ بس اسٹیشن، کمرشل ميزنائن اور پارکنگ کی تعمیر کے لیے دو سے تین ماہ تک بند رہے گا۔

Green Line Project

Tabool ads will show in this div