کراچی:بڑا بريک ڈاؤن،70 فیصد علاقوں میں بجلی غائب

کراچی میں بجلی کے بڑے بريک ڈاؤن کے باعث شہر کے 70 فيصد سے زائدعلاقوں میں  بجلي غائب ہو گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی بریک ڈاؤن کا سبب نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کرنے والی لائن کا ٹرپ ہونا ہے۔

شہر میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے رابطہ منقطع ہوا جبکہ اچانک سپلائی آف ہونے سے مقامی سرکٹس میں بھی ٹرپنگ آئی ۔

ترجمان کے مطابق جوعلاقے متاثر ہوئے ہیں ان میں بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیاجا رہا ہے ۔بریک ڈاون سے نارتھ کراچی،ناظم آباد،نارتھ ناظم، آباد اور سرجانی کے گرڈ اسٹیشن متاثرہوئے ۔ اس کے علاوہ پپری،کلفٹن لالا زار ،گزری ،ایلنڈر روڈ، ویسٹ وہارف ،گارڈن، جیکب لائن گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ کرگئے۔

جن علاقوں میں بجلی بند ہوئی ان میں نارتھ کراچی،سرجانی ٹاون، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا،یوپی سوسائٹی،نصرت بھٹو کالونی،نارتھ ناظم آباد،بفرزون، ناظم آباد، بورڈ آفس، پہاڑ گنج، یوسف گوٹھ، سرجانی، سندھی ہوٹل، پاورہاوس چورنگی ،پی آئی بی کالونی،لیاقت آباد اور جمشید روڈ کا علاقہ شامل ہے۔

 

national grid

Tabool ads will show in this div