لاہورمیں ساڑھے چھ ہزارکلو ناقص گوشت برآمد

Oct 20, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/PFA-Meer-Checking-Lhr-20-10.mp4"][/video]

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص گوشت کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ۔

ناقص دودھ اور انڈوں کیخلاف کارروائی کے بعد پنجاب میں غیرمعیاری گوشت فروخت کرنے والے بھی زد میں آگئے۔ لاہورمیں چھ غیرقانونی مذبح خانے سیل کرکے ساڑھے چھ ہزار کلو ناقص گوشت اور ایک ہزار کلو چربی برآمد کر لی گئی ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے صبح سویرے بکر منڈی میں کارروائی کی۔ مذبح خانوں میں بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت موجود تھا جسے بعد میں جعلی مہریں لگا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔

گوشت کومحفوظ کرنے والے فریزر بھی انتہائی گندے تھے۔

کارروائی کے دوران جانوروں کی باقیات سے تیل تیارکرنے والا یونٹ بھی پکڑا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے آٹھ سو کلو تیارخوردنی تیل ضائع کردیا ۔

 

punjab food authority

Tabool ads will show in this div