رحمان ملک کی گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات

اسٹاف رپورٹ


کراچی : سنیٹررحمان ملک نے گورنر ہاؤس میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ملاقات کی  , ملاقات میں دونوں نے اس بات کا عزم کیا کہ صوبہ سندھ کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا اور ان دہشت گردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔


 گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اورسینٹررحمان ملک کے درمیان ملاقات میں جاری صورتحال اور صوبے میں ہم آہنگی کی فضاء کے قیام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبے کو دہشت گردی کے چلینج کا سامنا ہے جس کے لیے ضروری ہے کے صوبے میں موجود تمام جماعتیں ٹھوس عزم کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔


 گورنرسندھ نے کہا کہ یہ مسئلہ پوری قوم کا مسئلہ ہے جس کے لیے مکمل اتفاق کی ضرورت ہے ۔ دونوں رہنماوں نےاس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردوں نے انسداد پولیو مہم میں مصروف رضاکاروں کو دہشت گردی کا نشانا بنایا۔


 انہوں نے کہا کہ رضاکار قوم اور ملک کے مستقبل کو بچانے کے لیے کوشاں تھے انہوں نے جاں بحق ہونے والے رضاکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ سماء

کی

ملک

سے

puppet

nuclear

Tabool ads will show in this div