نہال ہاشمی عدلیہ کے بعد فوج سے متعلق متنازع بیان دے کر مُکرگئے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/NEHAL-HASHMI-REAX-BPR-19-10.mp4"][/video]

ليگی رہنماء نہال ہاشمی عدلیہ کے بعد فوج سے متعلق متنازع بیان دے کر مکرگئے، کراچی میں تقریب سے خطاب میں پاک فوج پر تنقید کی، سماء سے گفتگو میں اپنے بیان سے مکر گئے، کہتے ہیں کہ پاک فوج تو ہمارا فخر ہے۔

کراچی میں تقریب میں خطاب میں ن لیگ کے رہنماء نہال ہاشمی نے ایک بار پھر قومی اداروں سے متعلق متنازع بیان داغ دیا، بولے کہ 8 لاکھ فوج ايک انچ زمين نہيں لے سکی، اسلحہ، ايٹم بم اور ايف 16 طیارے صرف دکھانے کيلئے ہيں۔

سماء نے اس حوالے سے ن لیگی رہنماء سے رابطہ کیا تو وہ اپنے بیان سے ہی مکر گئے، بولے کہ ایسا کچھ نہیں کہا، پاک فوج تو ہمارا فخر ہے۔

کہتے ہیں کہ ایٹم بم اور ایف 16 سے متعلق بات دوسرے تناظر میں کہی، سیاسی جدوجہد کو اجاگر کرنے کی بات کررہا تھا۔

مزید جانیے : لیگی سینیٹرنہال ہاشمی سپریم کورٹ کے حکم پرگرفتار

سپریم کورٹ نے رواں سال فروری میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں 5 سال کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ عدالتی حکم پر ن لیگی رہنماء کو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

تفصیلات پڑھیں : سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی معافی قبول کرلی

عدالت نے نہال ہاشمی سے رہائی کے بعد عدلیہ اور ججز کیلئے دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے پر تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیا تھا، معافی نامی کے الفاظ سے مطئمن ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ نے ن لیگی رہنماء معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے کر کیس نمٹا دیا تھا۔

Nihal Hashmi

Disputed Statement

Tabool ads will show in this div