ملک میں فوری طور پر آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے، صدر مملکت

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل سے مالا مال کیا ہے، ملک میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم ہورہی ہے۔

ملک میں پانی کے بحران کے حل پر بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پانی کے مسئلے کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ اِس وقت فوری طور پر بڑے ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پانی زندگی ہے اور ہمیں بطور قوم اسے محفوظ بنانا ہے، تھر میں پانی کی کمی کے باعث بچے موت کا شکار ہورہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں قومی آبی پالیسی موجود ہے، جس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

Dr Arif Alvi

water resources

Tabool ads will show in this div