گھر کے کچن میں موجود اشیا سےچہرہ چمکائیں

تمام خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے چہرے کی جلد تمام مسائل سے پاک اور چمکتی دمتی نظر آئے۔ ان مسائل سےمہنگے مہنگے ٹریٹمنٹس یا کریمیں استعمال کیے بغیر بھی نمٹا جاسکتا ہے جس کے لیے آپ کے گھر کا کچن آپ کا سب سے بڑا معاون ثابت ہوگا۔ بس چند ٹپس آزمائیں اور شاداب چہرہ پائیں۔

بیکنگ سوڈا کو لیموں کے رس میں ملا کر پیسٹ بنا لیں ، اس پیسٹ میں چند قطرے ناریل کا تیل ملائیں اور چہرے پر لگا لیں۔ سوکھ جانے پر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ آپ کی جلد چمک اٹھے گی۔

   

چہرے پر نکلنے والے دانوں اور کیل مہاسوں سے جان چھڑانی ہو تو رات سونے سے قبل انگلی کی مدد سے شہد لگا کر اوپر سنی پلاسٹ یا کوئی بینڈیج لگا لیں۔ صبح اٹھ کر دیکھیے گا کہ کتنا فرق پڑا۔

   

بلیک ہیڈز سے تقریباتمام ہی خواتین پریشان رہتی ہیں، اس مسئلے کا حل بھی نہایت آسان ہے۔ کھیرا کدوکش کر کے اسے چہرے، آنکھوں اور گردن پر 15 منٹ کے لیے لیپ کر لیں پھر منہ دھو لیں ۔ دانوں اور بلیک ہیڈز کے لیے یہ آزمودہ نسخہ ہے۔

   

بلیک ہیڈزکے فوری خاتمے کے لیے ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ ٹماٹر کا پیسٹ اور شہد مکس کرکے ماسک کے طور پر لگائیں۔

 

چہرے کی جلد ڈھیلی پڑ جانے سے پریشان خواتین کہیں جانے سے پہلے اچھا میک اور جلد پر کھنچاؤ چاہتی ہوں تو ایک ٹیبل اسپون انڈا اور 2 ٹیبل اسپون ایلو ویراجیل مکس کر کے جلد پر ماسک کے طور پرلگائیں اور جادو اثردیکھیں۔

   

چکمتی دمکتی جلد کے لیے چہرے پر بادام، ناریل یا زیتون کے تیل کے چند قطروں سے مساج اپنا معمول بنا لیں ۔ جلد ہمیشہ چمکدار اور خوبصورت دکھائی دے گی۔

   

چہرے کی جلد کے مساموں کی اندر تک صفائی کے لیے دو ٹیبل اسپون دہی میں ایک ٹیبل اسپون جو ملا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔ یہ آپ کے چہرے کے مردہ خلیات کا خاتمہ کردےگا۔

   

آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے کے لیے آلو یا کھیرے کے علاوہ پودینہ بھی آپ کا بہترین دوست ہے۔ پودینے کا پیسٹ اپنی منفرد خصوصیات کے باعث آنکھوں کے نیچے حلقوں کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

   

چہرے سے اضافی چکنائی ختم کرنی ہوتو ایک ٹیبل اسپون ہلدی میں دو ٹیبل اسپون ایلو ویرا جیل ملا کر پیسٹ بنا لیں اور منہ پر لگائیں۔

   

آنکھوں کی سوجن ختم کرنے کے لیے ٹھنڈے دودھ میں روئی بھگو کر15 منٹ کے لیے آنکھوں پررکھیں اور سکون پائیں۔

BEAUTY TIPS

totkay

how to beautify skin

skin glow

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div