پنجاب اسمبلی،لیگی اراکین کےداخلےپرپابندی کیخلاف بجٹ اجلاس سےقبل احتجاج

صوبائی اسمبلی پنجاب میں دو روز کے وقفے کے بعد آج بجٹ پر بحث کا آغاز ہو رہا ہے، اپوزیشن کے چھ اراکین پر ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پابندی کا شکار مسلم لیگ نواز کے 6 ارکان کی تصاویر ایوان کے داخلی راستوں پر چسپاں کر دی گئی ہیں، جب کہ ایوان کے گیٹ پر تعینات سیکیورٹی اسٹاف کو جاری کردہ سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی کا شکار اراکین کو ایوان میں نہ آنے دیا جائے۔ اراکین پر پابندی کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے بھرپور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

 

احتجاج کے دوران حمزہ شہباز کی قیادت میں مظاہرین نے حکومت اور اسپیکر کے خلاف نعرے لگائے۔ لیگی رہنماوں اور کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہم ظلم کے یہ ضابطے نہیں مانتے ، اراکین پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔ اس موقع پر رہنماوں اور کارکنوں نے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں۔

 

مسلم لیگ ن کے محمد اشرف رسول، محمد وحید، یاسین عامر، مرزا جاوید، طارق مسیح گل اور خاتون رکن زیب النساء کو گزشتہ بجٹ سیشن میں ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان میں آنے سے روکا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اراکین پر پابندی کا فیصلہ ایک سیشن تک کیا گیا ہے، بجٹ اجلاس پر بحث ختم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کے مجاز ہونگے، تاہم اسپیکر اسمبلی اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے متعلقہ اراکین پر پابندی ختم یا اس کی معیاد میں توسیع کرسکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ ایوان کے داخلی راستوں پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت کے امتیازی سلوک اور اسپیکر کی جانبداری کا بھرپور سامنا کریں گے، ایسے حالات میں اپنے ایم پی ایز کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے۔

PUNJAB ASSEMBLY

Punjab budget

HAMZA SHEHBAZ

PMLN protest

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div