حیدرآباد:ٹریفک حادثے میں 3افرادجاں بحق

حیدرآباد میں ٹریفک حادثے کے باعث تین افراد جاں بحق اور دوزخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کر گرفتار کرلیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لونی کوٹ کے علاقے میں پیچھے سے آنے والے تیزرفتار ٹرالر نے سڑک پر کھڑے ٹرالر کو ٹکرماردی جس سے تین افراد جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔

تینوں افراد ٹرالر میں کسی خرابی کے باعث اسے چیک کر رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے ٹرالر کی زد میں آگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میں ٹرالرڈرائیوراورہیلپرسمیت ایک مزدورشامل ہیں۔

زخمیوں اور لاشوں کو جامشورواسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حادثے کے ذمہ دار ٹرالرڈرائیورکو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

3 Dead

Tabool ads will show in this div