جاپانی ایکشن فلم سمورائی ایکس کا منیلا میں پریمیئر
اسٹاف رپورٹ
منیلا : فلپائن میں ایکشن سے بھرپور جاپانی فلم سمورائی ایکس کا پریمئیر ہوا، جاپانی فنکاروں کے مداح بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔
سمورائی ایکس کا ایشین پریمئیر لئے جاپانی فلم اسٹار منیلا پہنچے، فلمی کاسٹ کو دیکھ کر فلپائنی فینز کی خوشی کی انتہا نہ رہی، مداحوں نے من پسند اسٹارز کے ہمراہ تصاویر بنوائیں اور آٹو گرافس لئے۔
فلپائن کو جاپانی فلموں کی سب سے بڑی مارکیٹ تصور کیا جاتا ہے، اسی لئے ایشین پریمئیر کیلئے منیلا کا انتخاب کیا گیا۔ سماء