نئے ہیئر اور بیرڈ اسٹائل جو آپ کو خوبرو بنادیں

بالوں کا بناؤ سنگھار آپکی شخصیت پر کافی اثر انداز کرتا ہے اگر آپ خوبصورت نظر آنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ضروری ہے آپ بالوں کے ایسے خوبصورت اسٹائلز کو اپنائیں جو آپ کے چہرے اور رنگ کے مطابق پورا اترتے ہوں۔
اگر آپ کو ان دنوں مردوں کے نئے ہیئر اسٹائل اور بیرڈ (داڑھی) اسٹائل کی تلاش ہے تو آپ کو یہ نئے انداز پسند آئیں گے جو پاکستان میں تیزی سے اپنائے جارہے ہیں۔
کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں واقع ایس پرو سیلون کے ہیئر اسٹائلسٹ شکیل شبیر گزشتہ 20 سالوں سے ہیئر اسٹائلنگ کے پیشے سے وابستہ ہیں، جنہوں نے ناصرف عوام بلکہ پاکستان کرکٹ کے ستاروں سمیت کئی معروف شخصیات کے بالوں اور داڑھی کو نئے روپ میں تبدیل کردیا۔
سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ہیئر اسٹائلسٹ شکیل شبیر نے بتایا کہ انہوں نے کرکٹر محمد عامر اور محمد نواز سمیت کئی ستاروں کو بھی نئے ہیئر اسٹائل دیئے جو عوام میں کافی مقبول ہوئے، اس سے قبل کرکٹر محمد نواز ایک عام سے روپ میں دکھائی دیتے تھے۔
انہوں نے ان دنوں عوام میں مقبول ہیئر اسٹائل بھی بتائے، اگرچہ مردوں کے یہ نئے ہیئر اسٹائل بالکل نئے نہیں ہیں لیکن آپ خود کو خوبرو نظر آنے کیلئے ان کو اپنا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو اپنے چہرے، جسامت، رنگ اور موسم کے اعتبار کے مطابق ہیئر اور بیئرڈ اسٹائل اپنانا چاہئیں ناکہ کسی سیلیبرٹیز کو دیکھ کر اس کی نقل کی جائے۔
مشہور ہیئر اینڈ بیئرڈ اسٹائل اور ان کے نام




