مڈغاسکر کے جاسوس پینگوئینز نومبر میں آ رہے ہیں
اسٹاف رپورٹ
لاس اینجلس : مڈغاسکر کے جاسوس پینگوئینز کی رنگین کہانی جلد پردے پر آنے والی ہے، شائقین فلم کی دلچسپیاں سمیٹنے کیلئے دوسرا ٹریلر سامنے آگیا۔
مڈغاسکر کے تین جاسوس پینگوئینز اور دلچسپیوں کا رنگا رنگ سامان نومبر میں میسر آسکے گا، ننھے پینگوئینز جاسوسی کرتے کرتے آکٹوپس سے ٹکراجاتے ہیں، مگر کچھ دوست مدد کیلئے سامنے آجاتے ہیں، اور پھر شرارتوں کا طوفان۔
فلم کی نئی جھلکیاں سامنے آگئیں ہیں،فلم کے رنگ چھبیس نومبر کو پردے پرآجائیں گے۔ سماء