عالمی برادری سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، صدرِمملکت

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بيرونی کئی قسم کے چيلنجز کا سامنا ہے، ملکی دفاع کیلئے پاک افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کريں گے ۔

 پي اے ايف رسالپور ميں پاسنگ آؤٹ پريڈ ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے، انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، پریڈ میں 400 سے زائد کیڈٹس شریک ہوئے جنھیں اعزازی شمشير اور ٹرافی دی گئی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری سے برابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہيں۔

تقریب میں پاک فضائيہ کے شاہينوں نے فلائی پاسٹ کے دوران بريو ہارٹ فارميشن کا مظاہرہ کيا، 140 جي ڈی پائلٹس کے ساتھ انجيئنرنگ، ایئرڈيفنس  اور ايڈمن کورس کے 400 سے زائد کيڈٹس نے اپني تربيت مکمل کی، بہترين کارکردگی پر کيڈٹس کو اعزازی شمشير اور ٹرافی دی گئی۔ سعودی سفير بھی تقريب کا حصہ تھے۔

president of pakistan

Risalpur

Dr Arif Alvi

PAF passing out parade

Tabool ads will show in this div