آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، خراب پرفارمنس کی وجہ سے محمد عامر کو ٹیم سے ڈراپ کرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر وقاص مقصود کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بننے والے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم شامل ہیں جبکہ  شعیب ملک کے ساتھ آصف علی، حسین طلعت اور شاداب خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، فہیم اشرف اور عماد وسیم بھی سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے،  3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 24 اکتوبر کو ابوظبی جبکہ باقی دونوں میچز 26 اور 28 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

Pak vs aus

T20 matches

Tabool ads will show in this div