ارجنٹینا میں ٹینگو کا میدان سج گیا

اسٹاف رپورٹ


ریو ڈی جنیرو : ارجنٹینا میں لاطینی امریکا کے مقبول رقص 'ٹینگو' کا میدان سج گیا، دنیا بھر سے جوڑے قسمت آزمانے پہنچ گئے۔

دنیا بھر سے مشہور'ٹینگو' ڈانسرز نے بیونس آئرس میں قدم رکھ  دیئے، سالانہ ٹینگو مقابلہ کیلئے رنگ برنگے جوڑے باری باری قدم اٹھاتے ہیں، رقص کرتے ہیں۔

ڈانسرز بہت پرجوش ہیں، کہتے ہیں یہ مقابلہ سب سے انوکھا تجربہ ہے، پرتکلف ملبوسات میں دھیرے دھیرے قدموں کا تال میل 'ٹینگو' ڈانس کی پہچان ہے، ٹینگو کے شائقین بھی دنیا بھر سے یہاں جمع ہیں۔ چھبیس اگست تک مقابلہ رقص جاری رہے گا، حوصلہ افزائی ہوتی رہے گی، کامیاب فنکارسامنے آتے رہیں گے۔ سماء

میں

کا

universities

Tabool ads will show in this div