سات رنگوں سے آگے نکل کرتخلیق کئے گئے فن پارے

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ احمد حبیبِ نے فالتو چیزوں سے ایسے فن پارے تخلیق کئے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
آرٹ سات رنگوں کی سرحدوں سے آگے نکل جائے تو فن پارے دکھتے ہی نہیں،بولتے بھی ہیں۔اسلام آباد میں سجی منفرد نمائش میں احمد حبیب نے اپنے جذبات اور احساسات کی عکاسی نئے انداز میں کرکے سب کو حیران کردیا۔
ٹیشو،ٹاکیوں اور بٹن سے بنے فن پارے ہردیکھنے والے کو خوبصورت اور انمول دکھائی دئیے۔ آرٹسٹ احمد حبیب کاکہناتھاکہ انسان سے جڑی اشیا کو زبان دی جائے تو بہترین آرٹ تخلیق کیا جاسکتاہے۔ نمائش میں گہری فکر پرمبنی شاہکاروں نے خوب داد سمیٹ لی۔ فنون لطیفہ کے شیدائی اس محفل سے سوچ کے خزانے لیکرنکلے۔
یہاں موجود فن پارے گواہ تھے کہ تخلیقی سوچ، فالتو سمجھی جانے والی چیزوں کو بھی اچھوتے شاہکار میں ڈھال سکتی ہے۔