لاہور:عدالت نے منشا بم اور بیٹے کو10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

لاہور کي عدالت نے منشا بم اور اس کے بيٹے کو دس روزہ جسماني ريمانڈ پر  پوليس کے حوالے کرديا۔ ملزمان کے خلاف ايل ڈی اے ٹيم پر حملے اور زمينوں پر قبضے سميت 83 مقدمات درج ہيں ۔

زمينوں پرقبضے کا ملزم  منشاء بم پوليس کے شکنجے ميں آگیا۔عدالت نے تفتيش کےلئے  جسمانی ريمانڈ دے ديا۔ منشاء بم اوراس کے بيٹے عاصم کوانسداد دہشت گردی کي عدالت ميں پيش کيا گيا۔

ملزمان پر زمينوں پرقبضے کے ساتھ ساتھ   ايل ڈي اے کی ٹيم پرحملے کا الزام ہے اور ان کے خلاف 83 مقدمات درج ہيں۔ وکيلِ صفائي نے اعتراض اٹھايا  کہ ايل ڈي اے ٹيم پر حملے کا واقعہ 2008 کا ہے ليکن مقدمہ 2018 ميں درج ہوا۔

منشا بم کو ایک روزہ ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیاگیا

واضح رہےکہ منشاء بم کوسپريم کورٹ سے گرفتار کرکے لاہور لايا گيا ہے۔ ملزمان کو 28 اکتوبر کو دوبارہ انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔

Lahore Crime

Mansha Bomb

Tabool ads will show in this div