کراچی میں قتل وغارت کا سلسلہ پھرتیزہوگیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ ، تشدد سےچودہ افراد جانبحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی میں قتل وغارت کا سلسلہ پھر تیز ہوگیا ۔۔ قاتلوں نے مزید کئی گھروں میں صف ماتم بچھادی ۔۔۔ لیاری میں دستی بم کے حملے سے خاتون اور دو بچے جان سے گئے ۔۔ دن بھر مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں چودہ افراد سے جینے کا حق چھین لیا گیا۔ 


لياري میں لوگ گھر کے اندر بھی محفوظ نہیں۔۔۔ گینگ وار کے دوران دستی بم ایک گھر میں جاگرا۔۔۔ چالیس سالہ ذکیہ۔۔ گیارہ سالہ بیٹا امداد علی اور دو سال کی پوتی تبسم لمحوں میں دم توڑ گئے۔۔۔ پوليس حکام کہتے ہیں۔۔ امن بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔


لياري جھٹ پٹ مارکیٹ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کی جان لی گئی شاہ فيصل کالوني ميں بھی گولیاں چلیں ڈیوٹی پر جانے والا سب انسپکٹر نذير جان سے گیا۔۔


کورنگي صنعتي ايريا ميں تيرہ سالہ صائمہ کو پاني کے ٹينک ميں پھينک دياگیا لاش نکال کر جناح اسپتال پہنچائی گئی۔


اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ سے جان گئی 30 سالہ زر لال کي لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا گلشن حدید لنک روڈ سے چار افراد کی لاشیں ملیں۔


گلستان جوہر بلاک 15 سے خاتون کی بوری بند تشدد زدہ لاش ملی فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ سے بشیر جان چل بسا۔ سماء

میں

کا

burger

MQM

premier

فائرنگ

famine

علاقوں