زینب کے مجرم عمران کو آج صبح پھانسی دی جائے گی

قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی زینب کے مجرم عمران کو آج بدھ کی صبح پھانسی دی جائے گی۔


لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں موجود مجرم عمران کي عزيز و اقارب سے آخري ملاقات کرا دي گئي ہے۔

ڈیتھ وارنٹ پر عمل درآمد کیلئے عمران کو صبح 5 بج کر 30 منٹ پر تختہ دار پر لٹکايا جائے گا۔ مجرم کے والدين کو جيل کے اندر جانے کي اجازت نہيں ہوگی۔

زينب قتل کيس کو ملکي تاريخ کا تيز ترين ٹرائل قرارديا جارہا ہے۔ مجرم کو اکيس جنوري کو گرفتار اور سترہ فروري کو پھانسي کي سزا سنائي گئي تھي۔

قصور کی زینب کے قاتل عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی

زینب کے والدین کی جانب سے سرعام پھانسی کی درخواست دی گئی تھی جس کو لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔

قصور کي ننھي زينب کي لاش 9 جنوري کو ملي تھي، سانحے پر قصور سميت ملک بھر ميں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ سپريم کورٹ نے 21 جنوري کو واقعے پر ازخود نوٹس ليا تھا۔

تئیس جنوري کو ملزم کي گرفتاري کے بعد 12 فروري کو فرد جرم عائد کي گئي، زينب قتل کیس ميں 56 گواہان نے بيانات ريکارڈ کرائے جبکہ ڈي اين اے، پولي گرافک ٹيسٹ اور چار ويڈيوز کو بھي بطور ثبوت پيش کيا گيا۔

IMRAN

zainab murder

Tabool ads will show in this div