ڈالر اسمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کا پاکستان آنے کا اعلان

 

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ڈالر گرل ایان علی نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

معروف ماڈل ایان علی نے سوشل میڈیا پر تصویر جاری کی جس میں وہ ایک بچی کو اٹھائے مسکرا رہی ہیں، ڈالر گرل نے لکھا ہے کہ بیرون ملک علاج مکمل ہونے کے فوراً بعد وہ اپنے ملک آجائیں گی۔

مزید جانیے : کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں، کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی۔

شوبز کی معروف شخصیت ایئرپورٹ پر 5 لاکھ ڈالر کے ہمراہ پکڑی گئی تھیں، وہ کسٹم حکام کو رقم کی ملکیت سے متعلق مطمئن نہیں کرسکی تھیں، جس پر انہیں باضابطہ طور پر کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

تفصیلات جانیں : کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی کی اپیل خارج

کسٹم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ایان علی 22 فروری 2018ء کو پاکستان سے باہر چلی گئی تھیں، انہیں کئی بار عدالت میں حاضری کے نوٹس جاری کئے گئے تاہم وہ گزشتہ کئی سماعتوں پر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

ویڈیو دیکھیں : بلآخر ایان علی بیرون ملک روانہ

کسٹم عدالت نے 5 لاکھ ڈالر برآمد ہونے کی پاداش میں ایان علی پر 5  کروڑ روپے کا جرمانہ بھی کیا، ایف بی آر نے ٹیکس چھپانے پر ماڈل گرل کو 36 ملین روپے کا نوٹس جاری کیا، کراچی میں ماڈل ایان کا گھر بھی اس نوٹس کی ضمانت میں گروی رکھ لیا گیا۔

custom court

Dollar Smuggling

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div