ضمنی انتخابات میں نتائج کی تیاری عام انتخابات سے بہتر رہی، فافن

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ مایوس کن جبکہ نتائج کی تیاری کا عمل بہتر رہا۔


فافن کی ضمنی انتخابات سے متعلق جائزہ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات کی نسبت ضمنی الیکشن میں خواتین کا ٹرن آؤٹ 54 فیصد کم رہا جبکہ مردوں کے ٹرن آؤٹ میں چوالیس فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

ضمنی انتخابات، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے 2، 2، ق لیگ نے ایک سیٹ جیت لی

خواتین کا مجموعی ٹرن آؤٹ دس فیصد سے زیادہ تھا، قومی اسمبلی کےحلقوں میں ٹرن آؤٹ چھبیس اعشاریہ پانچ فیصد جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں تینتالیس اعشاریہ سات فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

فافن کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں کا ٹرن آؤٹ اکیس اعشاریہ سات اور سندھ اسمبلی کے حلقوں میں چھتیس اعشاریہ آٹھ فیصد تھا۔ پی بی چالیس خضدار کے سوا تمام حلقوں کے نتائج رات دو بجے تک مکمل ہوگئے تھے جبکہ ضمنی انتخابات میں بےقاعدگیوں کی تعداد بھی ماضی کی نسبت کم رہی۔

Politics

FAFEN report

by polls results

Tabool ads will show in this div