بنی گالا تجاوزات کیس: تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کیلئے کمیٹی قائم

بنی گالا تجاوزات کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم عمران خان سب سے پہلے خود جرمانہ دیں اور پھر دوسروں کو کہیں، سب سے پہلے عمران خان کا گھر ریگولر ہوگا۔

بنی گالا تجاوزات کیس کی آج (منگل کو) پھر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ منصف اعلیٰ نے وزیراعظم کو اپنے گھر سے ابتداء کرنے کا پیغام دیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم جنگی بنیادوں پر مسئلہ حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے عمران خان جرمانہ ادا کریں، بعد میں باقی لوگوں کو تعمیرات ریگولرائز کرانے کا کہا جائے گا۔

بنی گالہ کے رہائشیوں کی وکیل عائشہ حامد نے بفر زون میں آپریشن پر اعتراض کیا اور بولیں سپریم کورٹ بھی تو بفرزون میں آتی ہے۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کیا آپ چاہتی ہیں کہ عدالت کو مسمار کر دیا جائے، صرف کورنگ نالے کی زمین پر آپریشن کا حکم دیا، مالکان کو نکالنے کا حکم نہیں دیا۔

عدالت نے تعمیرات ریگولرائز کرنے کیلئے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔ چیئرمین سی ڈی اے، سیکریٹری ہاؤسنگ اور سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی کمیٹی میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے کمیٹی کو 10 دن میں ریگولرائزیشن کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ مزید سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔

IMRAN KHAN

Bani Gala Encroachment Case

Mian Saqib Nisar

Tabool ads will show in this div