دوسری عالمی جنگ پر بنی فلم فیوری کی نئی جھلکیوں نے شائقین کی بے چینی بڑھادی
اسٹاف رپورٹ
نیویارک : دوسری عالمی جنگ کا آخری زمانہ اکتوبر میں پردے پر نظر آئے گا، بریڈ پٹ کا فوجی کردار رنگ دکھانے والا ہے، فیوری کی نئی جھلکیوں سے شائقین کی بے چینی میں اضافہ ہوگیا۔
جولائی 1945ء اتحادی افواج یورپ کے جنگی تھیٹر میں جیت کی جانب تیزی سے گامزن، ایک ٹینک کا کمانڈر اور اس کے 5 ساتھی اگلے محاذ پر، توپ کے دہانے اور برستے گولے، سامان جنگ اور سامان زندگی ختم ہورہا تھا۔
فیوری کی مزید جنگی جھلکیاں سامنے آگئیں، بریڈ پٹ مرکزی کردار نبھارہے ہیں، 17 اکتوبر کو امریکی شائقین دوسری عالمی جنگ کی گھن گرج میں پاپ کارن کے مزے لے سکیں گے۔ سماء