چاہتے ہیں افغانستان میں مکمل امن تک امریکی افواج موجود رہیں، ترجمان پاک فوج

پاکستان کی مدد کے بغیر القاعدہ  کو کبھی بھی شکست نہیں ہوسکتی تھی

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کے قیام تک امریکی افواج موجود رہیں۔

لندن کی واروک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی مدد کے بغیر القاعدہ  کو کبھی بھی شکست نہیں ہوسکتی تھی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن  آنے تک موجود رہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ خواتین کی تعلیم کے مخالف دہشت گردوں نے کیا تھا، پاک فوج کے آپریشن سے دہشت گردوں کی کارروائیاں صفر ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت بھی پاکستان نے عالمی امن کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، اب تک عالمی امن مشن میں افواج  پاکستان کے 250 جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

pak army

NATO

ASIF ghafoor

Tabool ads will show in this div