کراچی: شاہراہ فیصل پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں تجاوزات کیخلاف کے ایم سی کا آپریشن جاری ہے ۔ آپریشن کے دوران شاہراہ فیصل پر میٹروپول ہوٹل تک تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔

پولیس کی بھاری نفری اور مشینری کے ساتھ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے آج منگل کو آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ کے ایم سی کے ہیڈ آفس کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

سماء کے نمائندے علی حفیظ کے مطابق شہر میں موجود بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تمام مشینری اس آپریشن میں استعمال کی جارہی ہے۔ آپریشن کے دوران کے ایم سی کے عملے کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے پر پولیس آٹھ دکانداروں کو گرفتار کرچکی ہے۔ آپریشن شاہراہ فیصل کی سروس روڈ پر بھی جاری ہے جہاں سے تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے۔

حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں کہ شاہراہ فیصل کو ماڈل روڈ بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں اس روڈ کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے بلدیہ عظمی نے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔

anti-encroachment operation

encroachments

shahra e faisal

Tabool ads will show in this div