منشا بم کو ایک روزہ ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیاگیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/Mansha-Bomb-Remand-isb-Pkg-16-10.mp4"][/video]

لاہور کی زمینوں پر قبضہ کرنےوالے بدنامِ زمانہ منشا بم کوایک روزہ ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وکیل صفائی کی جانب سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اُس کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا گئے ہیں ۔

سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار منشا بم پنجاب پولیس کے حوالے کردئےگئے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے منشا بم کو سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ ملزم کے وکیل رانا لیاقت نے عدالت سے استدعا کی کہ منشا بم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔ اس پر جج کوثر عباس زیدی نے استفسار کیاکہ جوڈیشل ریمانڈ کس قانون کے تحت کیا جائے۔عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا مسترد کردی۔

پنجاب پولیس نے ملزم کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ مانگا مگر عدالت نے انسپکٹر سید وجیہہ  کی ذمہ داری پر صرف ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا کہ ریمانڈ کے بعد ملزم کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

اس موقع پر ملزم نے تمام مقدمات کوبے بنیاد قرار دے دیا اور کہاکہ کوئی کسی کی زمین نہیں ، میرے باپ کی زمین ہے۔ ملزم کا کہناتھاکہ اس کے خلاف ساری مقدمات جھوٹےہیں۔

قبضہ مافیا منشا بم نے گرفتاری دیدی، تھانہ سیکریٹریٹ منتقل

واضح رہےکہ سنگین مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب منشاء بم کو گذشتہ روز سپریم کورٹ آمد کے بعد عدالتی حکم پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

Mansha Bomb

Tabool ads will show in this div