سانحہ مستونگ کے خلاف دھرنے، کراچی میں روڈ بلاک، دو گاڑیوں کو آگ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی: ملک بھر میں سانحہ مستونگ کے خلاف شیعہ تنظیموں کے دھرنے جاری ہیں۔ کراچی میں کئی سڑکیں بلاک ہیں۔۔ مشتعل افراد نے دو گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔۔۔ اہم سڑکوں پر دھرنوں کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ بچے اسکول جاسکے نہ بڑے کام پر پہنچ سکے۔

شارع فیصل ۔ ایم اے جناح روڈ ۔ انچولی ۔ یونیورسٹی روڈ ۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ اور عائشہ منزل سمیت مرکزی شاہراہوں پر کو ٹائر جلاکر بند کردیا گیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

شفیق موڑ اور شارع فیصل پر نامعلوم افراد نے دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا گیا

کراچی میں دھرنوں کا سلسلہ بدھ کی شام سے شروع ہوا ۔۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کسی متبادل ٹریفک پلان کا اعلان کیا گیا۔

شہریوں کا مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کو رواں رکھنے کےلیے متبادل منصوبہ بنایا جائے ۔۔ سماء

میں

کے

burger

کو

خلاف

conflict

financial

helicopter

آگ

san

Tabool ads will show in this div