کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد خسرہ مہم دوسرے روز بھی جاری
محکمہ صحت کے حکام کہتے ہیں کہ رواں سال 39 بچے خسرے سے جاں بحق ہوئے 57 فیصد بچوں کو ٹیکے لگ ہی نہیں پاتے۔
بلوچستان بھر میں انسداد خسرہ مہم دوسرے روز بھی جاری ہے ،12 روزمہم کے دوران 9 ماہ سے پانچ سال تک کے 21 لاکھ بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ والدین کہتے ہیں کہ مہم سے خسرے جیسے موذی مرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں جنوری سے جون 2018 تک 35 مرتبہ خسرے کی وباء پھیلی، 1243بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی، 39 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ 57 فیصد بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگتے ہی نہیں۔
حکام کے مطابق ضلعی سطح پر نگرانی کا کمزور نظام بھی خسرے میں اضافے کی وجہ ہے۔
health department
Anti Measles Campaign
تبولا
Tabool ads will show in this div